read

1۔ اساس الاسلام

922
۔رسول
اکرم!
اسلام کی اساس میری اور میرے اہلبیت(ع) کی محبت ہے۔( کنز العمال
12
ص
105
/
34206
، درمنثور ، ص
350
923
۔ رسول
اکرم!
ہر شے کی ایک بنیاد ہے اور اسلام کی بنیاد ہم اہلبیت (ع) کی محبت ہے۔( محاسن
1
ص
247
/
461
روایت مدرک بن عبدالرحمن)۔
924
۔ امام علی (ع)! رسول اکرم نے مجھ سے خطاب کرکے فرمایا کہ اسلام سادہ ہے اور اس کا لباس تقویٰ ہے اور اس کے بال و پر ہدایت ہیں اور اس کی زینت حیاء ہے اور اس کا ستون ورع ہے اور اس کا معیار عمل صالح ہے اور اس کی بنیاد میری اور میرے اہلبیت (ع) کی محبت ہے۔( کنز العمال
13
ص
645
/
37631
925
۔ امام باقر (ع
)!
رسول اکرم حجة الوداع کے مناسک ادا کرچکے تو سواری پر بلند ہوکر ارشاد فرمایا کہ جنت میں غیر مسلم کا داخلہ ناممکن ہے!
ابوذر (ر) نے عرض کی حضور پھر اسلام کی بھی وضاحت فرمادیں ؟ فرمایا کہ اسلام ایک جسم عریان ہے جس کا لباس تقویٰ، زینت حیاء معیار ورع، جمال دین، ثمرہ عمل صالح اور ہر شے کی ایک اساس ہے، اور اسلام کی اساس ہم اہلبیت (ع) کی محبت ہے۔( امالی طوسی (ر)
84
ص
126
روایت جابر بن یزید، کافی
2
ص
46
/
2
، امالی صدوق (ر) ص
221
/
16
، محاسن ! ص
445
/
1031
، شرح الاخبار
3
ص
8
/
927
، الفقیہ
4
ص
364
/
5762
روایت حماد بن عمرو انس بن محمد، تحف العقول ص
52
926
۔ رسول
اکرم!
آیت مودت کے نزول بعد جبریل (ع) نے کہا کہ اے محمد ! ہر دین کی ایک اصل اور اس کا ایک ستون اور ایک شاخ اور ایک عمارت ہوتی ہے اور اسلام کی اصل اور اس کا ستون لاالہ الا اللہ ہے اور اس کی فرع ا ور تعمیر آپ اہلبیت (ع) کی محبت ہے جس میں حق کی ہم آہنگی اور دعوت پائی جاتی ہے۔( تفسیر فرات کوفی
397
/
528
روایت علی بن الحسین بن سمط)۔
927
۔ امام باقر (ع
)!
ہم اہلبیت (ع) کی محبت ہی دین کا نظام ہے۔( امالی طوسی (ر)
296
/
582
روایت جابر بن یزید الجعفی)۔