read

1۔ کوشش عمل

982
۔ امام علی (ع
)!
میں رسول اکرم کے ساتھ ہوں گا اور میرے فرزند میرے ساتھ حوض کوثر پر ہوں گے لہذا جسے میرے ساتھ رہناہے اسے میری بات کو اختیار کرنا ہوگا اور میرے عمل کے مطابق عمل کرنا ہوگا۔( خصال ص
624
/
10
روایت ابوبصیر و محمد بن مسلم ، تفسیر فرات ص
367
/
499
، جامع الاخبار
495
/
1376
، غرر الحکم حاشیہ ص
3763
983
۔ حماد لحام امام صادق (ع) سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد محترم نے فرمایا کہ اگر تم نے میرے خلاف عمل کیا تو میرے ساتھ آخرت میں نہیں رہ سکتے ہو پروردگار اس بات کو برداشت نہیں کرسکتا کہ ہمارے اعمال کے خلاف عمل کرنے والے ہماری منزل میں نازل ہوں، پروردگار کعبہ کی قسم ایسا ہرگز نہیں ہوسکتاہے
۔ (کافی
8
ص
253
/
358
، تنبیہ الخواطر
2
ص
176
) ۔
984
۔ امام علی (ع)! جو ہم سے محبت کرے اسے ہمارا جیسا عمل بھی کرنا ہوگا اور اس راہ میں تقویٰ کو ردا کو اوڑھنا ہوگا ۔( غرر الحکم ص
8483
985
۔ امام علی (ع
)!
جو ہم سے محبت کرے وہ ہمارا جیسا عمل بھی کرے اور اس راہ میں تقویٰ سے مددلے کہ دنیا و آخرت کا سب سے بڑا مددگار تقویٰ الہی ہی ہے۔(خصال
614
/
10
روایت ابوبصیر و محمد بن مسلم عن الصادق (ع) ، تحف العقول ص
104
986
۔ امام صادق (ع
)!
میں والد بزرگوار کے ساتھ نکل کر مسجد رسول میں گیا ، قبر و منبر کے درمیان شیعوں کی ایک جماعت موجود تھی ، آپ نے انھیں سلام کیا ، ان لوگوں نے جواب دیا تو آپ نے فرمایاکہ میں تمھاری روح اور تمھاری خوشبو کو دوست رکھتاہوں لہذا اپنے تقویٰ اور ورع سے میری مدد کرو اور یہ یاد رکھو کہ ہماری محبت ورع اور سعی عمل کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتی ہے اور اگر کوئی شخص کسی بندہ کے پیچھے چلے تو اسے اس کے مطابق عمل بھی کرنا چاہیئے ۔( کافی
8
ص
212
/
259
روایت عمرو بن المقدام، امالی صدوق ص
500
/
4
روایت ابوبصیر ، فضائل الشیعہ
51
/
8
از محمد بن عمران)۔
987
۔ امام مہدی (ع
)!
جناب شیخ مفید (ر) کے خط میں تحریر فرماتے ہیں کہ تم میں سے ہر شخص کو وہ عمل کرنا چاہیئے جو ہماری محبت سے قریب بنادے اور ہر اس عمل سے پرہیز کرنا چاہئے جو ہم سے کراہت اور بیزاری کا سبب بنے کہ ہمارا ظہور اچانک ہوگا اور اس وقت نہ کوئی توبہ کار آمدہوگی اور نہ ہمارے عتاب سے کوئی شرمندگی بچا سکے گی ( احتجاج
2
ص
599