read

2۔ طہارت قلب

1011
۔ امام باقر (ع
)!
جو شخص بھی ہم سے محبت کرتاہے، اللہ اس کے دل کو پاک کردیتاہے اور جس کے دل کو پاک کردیتاہے وہ ہمارے لئے سراپا تسلیم ہوجاتاہے اور جب ایسا ہوجاتا ہے تو پروردگار اسے سختی حساب اور ہول قیامت سے محفوظ بنادیتاہے۔( کافی
1
ص
194
/
1
ابوخالد کابلی )۔
1012
۔ امام صادق (ع
)!
کوئی شخص بھی ہم سے محبت نہیں کرے گا مگر یہ کہ روز قیامت ہمارے ساتھ ہماری منزل میں اور ہمارے زیر سایہ ہوگا، خدا کی قسم جو شخص بھی ہم سے محبت کرے گا پروردگار اس کے دل کو پاکیزہ بنادے گا اور جب ایسا کردے گا تو وہ سراپا تسلیم ہوجائے گا اور جب ایسا ہوجائے گا تو اسے سختی حساب اور ہول قیامت سے محفوظ بنادے گا اور اس امر کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوگا جب سانس حلق تک پہنچ جائے گی ۔( دعائم الالسلام
1
ص
73
، شرح الاخبار
3
ص
471
/
1367
روایت عبدالعلی بن الحسین )۔