read

فصل چہارم: ہلاکت غالی

1254
۔ امام علی (ع
)!
ہم اہلبیت (ع) کے بارے میں دو گروہ ہلاک ہوں گے، حد سے زیادہ تعریف کرنے والا اور بیہود ہ افترا پردازی کرنے والا۔( السنتہ لابن ابی عاصم
475
/
1005
1255
۔ امام علی (ع)! میرے بارے میں دو طرح کے لوگ ہلاک ہوجائیں گے، افراط کرنے والا غالی اور دشمنی رکھنے والا کینہ پرور، (فضائل الصحابہ ابن حنبل
2
ص
571
/
964
روایت ابن مریم ، نہج البلاغہ حکمت نمبر
117
، خصائص الائمہ ص
124
، شرح نہج البلاغہ معتزلی
20
ص
220
1256
۔ امام علی (ع) عنقریب میرے بارے میں دو گروہ ہلاک ہوجائیں گے، افراط کرنے والا دوست جسے محبت غیر حق تک کھینچ لے جائے گی اور گھٹانے والا دشمن جسے بغض ناحق خیالات تک لے جائے گا، میرے بارے میں بہترین افراد اعتدال والے ہیں لہذا تم سب اسی راستہ کو اختیار کرو۔
(نہج
البلاغہ خطبہ نمبر
127
) ۔
1257
۔ رسول
اکرم!
یا علی (ع) ! تمھارے اندر ایک عیسیٰ (ع) بن مریم کی مشابہت بھی ہے کہ انھیں قوم نے دوست رکھا تو دوستی میں اس قدر افراط سے کام لیا کہ بالآخر ہلاک ہوگئے اور ایک قوم نے دشمنی میں اس قدر زیادتی کی کہ وہ بھی ہلاک ہوگئے، ایک قوم حد اعتدال میں رہی اور اس نے نجات حاصل کرلی ، ( امالی طوسی (ر) ص
345
روایت عبید اللہ بن علی ، تفسیر فرات ص
404
کشف الغمہ
1
ص
321
1258
۔ امام علی (ع
)!
مجھ سے رسول اکرم نے فرمایا کہ تم میں ایک عیسیٰ (ع) کی مثال بھی پائی جاتی ہے کہ یہودیوں نے ان سے دشمنی کی تو ان کی ماں کے بارے میں بکواس شروع کردی اور نصاریٰ نے محبت کی تو انھیں وہاں پہنچا دیا جو ان کی جگہ نہیں تھی۔
دیکھو میرے بارے میں دو طرح کے لوگ ہلاک ہوں گے، حد سے زیادہ محبت کرنے والا جو میری وہ تعریف کرے گاجو مجھ میں نہیں ہے اور مجھ سے دشمنی کرنے والا جسے عداوت الزام تراشی پر آمادہ کردے گی ۔( مسند ابن حنبل
1
ص
336
/
1376
، صواعق محرقہ ص
123
، مسند ابویعلیٰ
1
ص
274
/
530
، تاریخ دمشق حالات امام علی (ع)
2
ص
237
/
742
، امالی طوسی (ر)
256
/
462
، عیون اخبار الرضا (ع)
2
ص
63
/
263
، مناقب ابن شہر آشوب
2
ص
560
۔